مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی نوجوانوں پر زوردیا ہے کہ وہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور اس سے منسلک تنظیموں سے دور اور بہت زیادہ محتاط رہیں کیوں کہ پڑھےلکھے نوجوان داعش کا بڑا ہدف ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور کامیابی سے انٹرنشپ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد دی۔ آرمی چیف نے نوجوانوں سے کہا کہ پاک فوج انہیں محفوظ اور مستحکم پاکستان فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور فوج اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جب کہ تشدد اور دہشت گردی سے ملک کونجات دلانے میں پاک فوج نےعظیم کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طلبا سوشل میڈیا پر معائدانہ بیانیہ سے چوکس رہیں اور نوجوان داعش اور اس سے منسلک وہابی تنظیموں سے بھی بہت زیادہ محتاط رہیں کیوں کہ پڑھےلکھے نوجوان داعش کا بڑا ہدف ہیں۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی نوجوانوں پر زوردیا ہے کہ وہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور اس سے منسلک تنظیموں سے دور اور بہت زیادہ محتاط رہیں کیوں کہ پڑھےلکھے نوجوان داعش کا بڑا ہدف ہیں۔
News ID 1874641
آپ کا تبصرہ